
SECALE CORNUTUM
January 2, 2025


نا ک کی سوزش جسے عام طور پر ناک کا بہنا کہا جاتا ہے ۔عام طور پر لوگوں کی بڑی تعدادکو متاثر کرتا ہے ۔
پاکستان میں (رائنائٹس) کی بات کی جائے تو جب سے سموگ فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہےدن بدن اس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔موسم بدلتے ہی جیسے ہی سردی شروع ہوتی ہےانہی مہینوں خاص کر اکتوبر یا نومبر میں ناک کی سوزش کے مریض بڑھ جاتے ہیں ۔آنکھوں سے پانی بہنا،الرجک نزلہ زکام،گلے کی خارش وغیرہ اس کی علامات میں شامل ہیں۔ان علامات کی وجہ سے نہ صرف مریض جسمانی تکلیف محسوس کرتا ہے بلکہ روز مرہ زندگی میں خلل بھی پڑتا ہے ۔اپنے کلینک میں آج کل ایسے کئی مریض روزمرہ دیکھنے کو ملتے ہیں اور ان کا ہو میو پیتھک میں ناک کی سوزش کی علامت دور کرنے لیے موثر اور قدرتی طریقہ علاج ہے۔
:ناک کی سوزش کی وجوہات
الرجی (پولن،فضائی آلودگی یا جانوروں سے الرجی)۔
کسی بھی قسم کا وائرل انفیکشن جو نظام تنفس سے متعلق ہوں جیسے کہ نزلہ،زکام،سردی وغیرہ۔
ماحولیاتی ،آلودگی، دھواں اور سموگ وغیرہ۔
ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا ہو جانا (ڈی این سی)۔
:علامات
بلغم کا چھاتی میں جم جانا۔
چھینکیں آنا۔
آنکھوں میں خارش۔
سو نگھنے کی حس کا ختم ہو جانا۔
سر درد۔
گلے میں خراش۔
کاہومیوپیتھک علاج: RHINITIS
:ALLIUM CEPA .1
آنکھوںسے پانی بہنا اور نزلے کا اخراج ۔
خوراک:5 قطرے مرض کی شدت کے لحاظ سے ہر 3 گھنٹے بعد یاصبح،دوپہر،شام ایک گھونٹ پانی میں دیں۔
:EUPHRASIA .2
آنکھوںمیں سرخی،جلن کے ساتھ ناک سے بکثرت نزلے کااخراج۔
خوراک :5قطرےہر 3 گھنٹے بعد ایک گھونٹ پانی میںدیںآرام آنے تک۔
:NUT MUR.3
شدید چھینکیں اور نزلے کا بکثرت اخراج۔
خوراک :30 پوٹینسی میں 5 قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح،دوپہراور شام۔
:ARSENICUM ALBUM.4
نزلہ،زکام ،بخارکی کیفیت اورگلے میں خراش ۔
خوراک :5قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح،دوپہراور شام۔
:KALI BICH.5
ناک کی سوزش اور اخراج کا گاڑھا ہونا۔
خوراک :5قطرے ایک گھونٹ پانی میں صبح،دوپہراور شام استعمال کریں۔
نوٹ:یہ ادویات مریض کو آرام آنے تک استعمال کروائی جاسکتی ہیں۔
:احتیاطی تدابیر
مریض کے لائف اسٹائل کو بہتربنایاجائے ،مصنوئی مشروبات سےپرہیزکریں۔
مریض کی صفا ئی کا خیال رکھا جائے، ماسک وغیرہ جوایک مرتبہ استعمال کرلیںدوبارہ نہ کریں۔
جن اشیاءسے مرض کے بڑھنے کا خدشہ ہو جیسے کہ آلودگی ،پرفیوم اوردھواں سے پر ہیز کریں۔
ہومیوپیتھک ادویات ایک موثر طریقہ علاج ہے۔ ناک کی سوزش کی علامات کو بہتر بنانے کے لیے نہ صرف مرض کی شدت کو کم کرتی ہے بلکہ مریض کی قوت مدافعت کو بھی بڑھاتی ہیں تاکہ مریض اس بیماری سے اتنی شدت سے متاثر نہ ہو ۔
سموگ کی وجہ سے آج کل بچے سانس اور چھاتی کی تکلیف میں بہت زیادہ مبتلا ء ہور ہے ہیں۔ایسے میں ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکڑ سے مشورہ کریں اور ہومیوپیتھک ادویات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔