
پینک اٹیکس
April 23, 2026(Gastroesophageal Reflux Disease) GERDموجودہ دور کے عام ترین امراض میں شامل ہے۔ روزمرہ کلینک میں شاید ہی کوئی ایسا دن گزرتا ہو جب سینے کی جلن، کھٹی ڈکاریں، معدے کی تیزابیت، گلے کی خراش، یا ریفلوکس کی شکایات کے ساتھ مریض سامنے نہ آتے ہوں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر افراد اس بیماری کو محض”تیزابیت” سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ طویل عرصہ تک جاری رہنے والی یہ کیفیت غذائی نالی کی سوزش، السر، Barrett’s Esophagus اور دیگر پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
اس مضمون میں کوشش کی گئی ہے کہ GERDکو جدید سائنسی تحقیق، کلینیکل مشاہدات اور کلاسیکل ہومیوپیتھک اصولوں کی روشنی میں جامع انداز سے پیش کیا جائے۔ ساتھ ہی ان اہم ہومیوپیتھک ادویات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جو مختلف مزاجی اور مرضیاتی کیفیتوں میں GERDکے مریضوں کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
GERD کیا ہے؟
موجودہ دور میں معدے اور نظامِ ہضم کے امراض میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند دہائیاں قبل تیزابیت اور بدہضمی کو ایک عارضی کیفیت سمجھا جاتا تھا، مگر آج یہ مسئلہ لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔ صبح ناشتے سے پہلے معدے میں جلن، کھانے کے بعد سینے میں آگ سی لگ جانا، کھٹی ڈکاریں، گلے میں تیزاب آنا اور رات کے وقت بے آرامی ایسی علامات ہیں جنہیں اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ان علامات کے پیچھے ایک باقاعدہ مرض موجود ہو سکتا ہے جسے Gastroesophageal Reflux Disease) (GERD) کہا جاتا ہے۔
GERDصرف معدے کی تیزابیت کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی پیچیدہ بیماری ہے جس میں معدے کا تیزاب بار بار غذائی نالی میں واپس آتا ہے اور رفتہ رفتہ سوزش، زخم، تنگی اور بعض صورتوں میں قبل از سرطان تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔

GERD کیسے ہوتا ہے؟
انسانی نظامِ ہضم میں غذائی نالی (Esophagus) منہ اور معدے کے درمیان رابطے کا کام کرتی ہے۔ غذائی نالی اور معدے کے درمیان ایک عضلاتی والو موجود ہوتا ہے جسے Lower Esophageal Sphincter کہا جاتا ہے۔یہ والو ایک محافظ دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔جب خوراک معدے میں داخل ہو جاتی ہے تو یہ بند ہو جاتا ہے تاکہ معدے کا تیزاب واپس اوپر نہ آ سکے۔جب یہ والو کمزور پڑ جائے یا بار بار غیر ضروری طور پر کھلنے لگے تو معدے کا تیزاب غذائی نالی میں واپس آنے لگتا ہے۔اسی عمل کو ریفلوکس Reflux کہا جاتا ہے۔اگر یہ کیفیت بار بار ہو اور روزمرہ زندگی متاثر ہونے لگے تو اسے GERD کہا جاتا ہے۔
GERD کی وجوہات
۔اس کی چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں:
1۔ فاسٹ فوڈ کلچر: چکنائی سے بھرپور غذا معدے کے خالی ہونے کے عمل کو سست کرتی ہے اور LES پر دباؤ بڑھاتی ہے۔
2۔ موٹاپا: پیٹ کے اندر اضافی دباؤ پیدا ہونے سے تیزاب اوپر کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔
3۔ ذہنی دباؤ: اسٹریس معدے کے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے اور تیزابیت میں اضافہ کرتا ہے۔
4۔ بے قاعدہ کھانے: رات گئے کھانا سینے میں جلن کی ایک بڑی وجہ ہے۔
5۔ تمباکو نوشی: نکوٹین LES کو کمزور کرتی ہے۔
6۔ چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس: کثرت سے استعما ل معدے کی تیزابیت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

GERD کی علامات
GERD کے مریض مختلف علامات کے ساتھ آ سکتے ہیں۔
• سینے میں جلن،
• کھٹی ڈکاریں،
• منہ میں تیزاب آنا،
• کھانے کے بعد بوجھ
• لیٹنے سے شکایت میں اضافہ۔
غیر معمولی علامات:
. بعض مریضوں میں علامات معدے کی بجائے گلے اور سانس کی نالی میں ظاہر ہوتی ہیں۔مثلاً: دائمی کھانسی، آواز بیٹھ جانا، گلے میں خراش، گلے میں کچھ پھنسا ہوا محسوس ہونا، رات کو دم گھٹنے جیسا احساس،اسی لیے بعض مریض برسوں ENT یا Chest Specialist کے پاس علاج کرواتے رہتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ GERD ہوتا ہےاور یہی مریض بعض اوقات زیادہ تکلیف میںدل کے ہسپتال پہنچ جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر انہیں پتا چلتا ہے کہ انہیں دل کا مسلہ نہیں بلکہ معدے کے مسائل ہیں۔
GERD کی پیچیدگیاں
اگر علاج نہ کیا جائے تو GERD سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے جیس) (Esophagitis غذائی نالی کی سوزش، (Esophageal Ulcer)غذائی نالی میں زخم، (Stricture) غذائی نالی کا تنگ ہو جانا(Barrett’s Esophagus)ایک ایسی کیفیت جسے بعض اوقات غذائی نالی کے سرطان کا پیش خیمہ سمجھا جاتا ہے۔
GERD کی تشخیص
(Endoscopy)GERD کی تشخیص میں سب سے اہم ٹیسٹ
(Barium Swallow) غذائی نالی کا ایکسرے نما معائنہ۔
(pH Monitoring) غذائی نالی میں تیزاب کی مقدار جانچنے کا جدید طریقہ۔
LES (Manometry) کی طاقت جانچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
GERD کا ہومیوپیتھی میں علاج
ہومیوپیتھی GERD کو محض ایک مقامی بیماری کے طور پر نہیں دیکھتی۔
کلاسیکل ہومیوپیتھی کے مطابق معدہ بیمار نہیں ہوتا، انسان بیمار ہوتا ہے۔اسی لیے ہر مریض کی دوا مختلف ہو سکتی ہے۔دو مریضوں میں ایک جیسی تیزابیت ہو سکتی ہے لیکن دونوں کی دوا مختلف ہوگی۔

GERD میں استعمال ہونے والی ہومیوپیتھک ادویات
Nux Vomica .1
یہ GERD کی اہم ادویات میں شمار ہوتی ہے۔
کاروباری ذہنی دباؤ، جلد غصہ، رات دیر تک جاگنا، زیادہ چائے اور کافی،مصالحہ دار غذاکی خواہش
علامات: کھانے کے بعد جلن اورکھٹی ڈکاریں، قبض، چڑچڑاپن
Robinia Pseudoacacia .2
شدید تیزابیت کی بہترین ادویات میں سے ایک۔
علامات: منہ میں تیزاب آنا، کھٹی قے،رات کی تیزابیت، بچوں میں تیزابیت،اس دوا کا خاص نشان شدید کھٹاس ہے۔
Lycopodium .3
گیس بہت زیادہ، شام 4 سے 8 بجے تک علامات میں اضافہ، تھوڑا کھانے سے پیٹ بھر جانا
اہم علامات: دائیں طرف کی شکایات، پیٹ کا پھولنا، GERD کے ساتھ IBS
Iris Versicolor . 4
اہم دوا، شدید جلن، معدے سے حلق تک آگ جیسا احساس، تیزابی قے، GERD کے ساتھ مائیگرین۔
Natrum Phosphoricum . 5
تیزابیت کے لیے کلاسیکل بائیوکیمک دوا۔خصوصاً: کھٹی ڈکاریں، زبان پر زرد تہہ، دودھ ہضم نہ ہونا۔
6. China Officinalis
مریض کی تصویر: گیس، پیٹ پھولنا، کمزوری،خاص طور پر طویل بیماری کے بعد پیدا ہونے والی معدی کمزوری میں۔
GERD کے لیے ڈاکٹر مسعود کی ہومیوپیتھک ادویات
GERD کے علاج میں دوا کا انتخاب ہمیشہ مریض کی علامات، طبی کیفیت اور مکمل کیس ہسٹری کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ درج ذیل ڈاکٹر مسعود کی ہومیوپیتھک ادویات GERD ، تیزابیت، سینے کی جلن، کھٹی ڈکاروں اور متعلقہ علامات میں مریض کی کیفیت کے مطابق تجویز کی جا سکتی ہیں۔ مناسب دوا کے انتخاب کے لیے مستند ہومیوپیتھک معالج سے مشورہ ضروری ہے
Gastrorite Tablets
HR-35 (GASTRONEX)
GASTRONEX Syrup


GERD اور H.pylori
Helicobacter pylori ایک بیکٹیریا ہے جو معدے کی اندرونی جھلی میں رہتا ہے۔یہ وہاں Gastritis ، Peptic Ulcer، بعض اوقات معدے کے سرطان سے وابستہ پایا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ہر GERD کےمریض میں H.pylori موجود نہیں ہوتا۔اسی طرح ہر H.pylori مریض کو GERD بھی نہیں ہوتا۔یہ دونوں الگ مگر بعض اوقات باہم جڑے ہوئے مسائل ہیں۔
GERD میں غذا اور احتیاط
GERD کا Diet Managementکامیاب علاج صرف دوا سے ممکن نہیں۔ پرہیز بہت اہمیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ زیادہ چکنائی، کولڈ ڈرنکس، تمباکو نوشی، کیفین کا زیادہ استعمال، رات گئے کھانا
مفید عادات: کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں، وزن کم کریں،تھوڑا مگر وقفہ سے کھائیں، پانی مناسب مقدار میں پئیں، رات کا کھانا سونے سے 3 گھنٹے پہلے۔
Case Taking in GERD
ہومیوپیتھی میں Case Taking بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
درج ذیل سوالات ضرور پوچھے جائیں: Modalities کب بڑھتی ہے؟ کب کم ہوتی ہے؟جلن کی شدت؟
Food Relationship چائے سے؟ کافی سے؟ دودھ سے؟ چکنائی سے؟ Mental Stateغصہ؟ پریشانی؟ خوف؟ ذہنی دباؤ؟
Concomitant Symptomsقبض؟ IBS؟ Migraine؟ Anxiety؟
Miasmatic Analysis of GERD
Psoric GERD Functional acidity ابتدائی مراحل، سادہ تیزابیت
Sycotic GERD Chronic gastritis بار بار ریفلوکس، موٹاپا
Syphilitic GERD Ulceration ، Barrett’s Esophagus ، Stricture formation
Tubercular Background، بار بار واپسی، تیز تبدیلیاں، اعصابی حساسیت

Clinical Points
1- اگر مریض کہے: ڈاکٹرصاحب! منہ میں تیزاب آ جاتا ہے
Robinia کو مت بھولیں۔
2-اگر GERD کے ساتھ شدید Stress ہو تو Argentum Nitricum اور Nux Vomica پر غور کریں۔
3-اگر GERD کے ساتھ Migraine ہو تو Iris Versicolor اہم دوا بن جاتی ہے۔
4-اگر مریض ٹھنڈا پانی مانگے اور پانی معدے میں پہنچتے ہی قے ہو جائے تو Phosphorus یاد رکھیں۔
5- اگر تمام علاج وقتی ثابت ہوں اور بیماری بار بار واپس آئے تو Sulphur کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
GERD ایک ایسی بیماری ہے جسے محض تیزابیت سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک Functional Disorder سے بڑھ کر ایک Progressive Disease بھی بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں غذائی نالیکی سوزش، زخم، تنگی اور Barrett’s Esophagus جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔جدید طب تشخیص اور ہنگامی پیچیدگیوں کے علاج میں بے مثال خدمات انجام دے رہی ہے، جبکہ ہومیوپیتھی مریض کی انفرادی علامات، مزاج، غذائی رجحانات اور مایازمی پس منظر کو مدنظر رکھ کر علاج کا ایک منفرد زاویہ پیش کرتی ہے۔کامیاب معالج وہ ہے جو صرف معدے کی تیزابیت نہیں بلکہ پورے انسان کو دیکھے، کیونکہ ہومیوپیتھی کا بنیادی اصول یہی ہے کہ بیماری کا علاج نہیں، مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔




